ہائی کورٹ بنچ ملتان میں جج سے بدتمیزی کا تنازع شدت اختیار کرگیا،وکلاءنے ہڑتال کی کال دے دی

ہائی کورٹ بنچ ملتان میں جج سے بدتمیزی کا تنازع شدت اختیار کرگیا،وکلاءنے ...
ہائی کورٹ بنچ ملتان میں جج سے بدتمیزی کا تنازع شدت اختیار کرگیا،وکلاءنے ہڑتال کی کال دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)پنجاب بار کونسل نے لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے ہائی کورٹ کے سینئر جج کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے وکلاءکے خلاف فل بنچ تشکیل دینے پر کل27جولائی کو ہڑتال کی کال دے دی ہے ۔

عمران خان سیاسی گدھ ہیں، کسی اور کے شکار سے اقتدار کی بھوک نہیں مٹے گی: خواجہ آصف

انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے ہفتہ کے روز ہاﺅس کا اجلاس بھی بلایا جارہا ہے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔اس حوالے سے ممبر پنجاب بار کونسل انتظار حسین نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ آئینی ترمیم کے تحت وجود میں آیا جسے کوئی چیف جسٹس بند کرنے کا مجاز نہیں ،ملتان ہائی کورٹ کو بند رکھنے کا اقدام آئین کے منافی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے وکلاءکی عزت سے بڑھ کر کچھ نہیں ،لاہور ہائی کورٹ ملتان بار کے صدر اور دیگر وکلاءکے خلاف کارروائی کے لئے فل بنچ کی تشکیل اور شوکاز نوٹسز کا اجراءناقابل قبول ہے ۔

مزید :

لاہور -