سری لنکا جاکر بھارتی کپتان ویرات کوہلی اپنا ڈائٹ پلان بھول گئے

سری لنکا جاکر بھارتی کپتان ویرات کوہلی اپنا ڈائٹ پلان بھول گئے
سری لنکا جاکر بھارتی کپتان ویرات کوہلی اپنا ڈائٹ پلان بھول گئے

  

کولمبو(آئی این پی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان دورہ سری لنکاکے دوران اپنا ڈائٹ پلان بھول گئے اور چٹ پٹی چیزیں کھانا شروع کردیں۔

بھارتی ویمن وکٹ کیپرکو ’’ڈی ایس پی‘‘ کی نوکری کی آفر

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک کامیاب کھلاڑی کے بہت سے پرستار تو ہوتے ہیں لیکن کھلاڑی کامیابی کے اس مقام میں پہنچنے کے لئے کتنی محنت کرتے ہیں یہ بہت کم لوگ ہی جانتے ہیں۔ کھلاڑی اپنی دیکھ بھال کیساتھ ساتھ کھانے پینے کا بھی خاص خیال رکھتے ہیں ایک بھرپورڈائٹ پلان ہوتا جس سے وہ فٹ رہتے ہیں ۔ لیکن دورہ سری لنکا پرموجود بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے اپنے ڈائٹ پلان سے لاپرواہی برتنا شروع کردی ہے۔ پریکٹس سیشن کے بعد ویرات کوہلی نے شاندار لنچ کا لطف اٹھایااور خود کو چاول، چکن کری کھانے سے نہیں روک پائے حالانکہ ان ڈشز میں انتہائی پروٹین اور تیل ہوتا ہے۔بھارتی ٹیم کے لیے یہ ساری ڈشز کولمبو کے تاج سمدرا ہوٹل کے شیف کی طرف سے بنائی گئی تھی، جسے پیک کرکے پی سارا اوول اسٹیڈیم بھیجا گیا تھا۔

مزید : کھیل