آپریشن رد الفساد ، سیکورٹی اداروں نے لاہور سے21مشتبہ افراد گرفتار کر لئے : آئی ایس پی آر

آپریشن رد الفساد ، سیکورٹی اداروں نے لاہور سے21مشتبہ افراد گرفتار کر لئے : آئی ...
آپریشن رد الفساد ، سیکورٹی اداروں نے لاہور سے21مشتبہ افراد گرفتار کر لئے : آئی ایس پی آر

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باوجوہ کی ہدایت پر آپریشن رد الفساد میں تیزی لاتے ہوئے رینجرز،سی ٹی ڈی اورحساس اداروں نے گذشتہ24گھنٹوں کے دوران لاہور سے21مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، گرفتار افراد میں تحریک طالبان سوات کے دہشت گرد بھی شامل ہیں۔

کشمالہ طارق ایان علی ٹو اور انٹرنیشنل بٹر فلائی ہیں، خواجہ آصف کے اکاﺅنٹ میں16کروڑ روپے جمع کرائے: فردوس عاشق اعوان

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف کی ہدایات پر آپریشن رد الفساد میں تیزی لائی گئی ہے جس کے تحت رینجرز ،پولیس، سی ٹی ڈی اور خفیہ اداروں نے لاہور میں مشترکہ آپریشن کیا ہے۔ آپریشن کے دوران لاہور کے مختلف حصوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے تحریک طالبان سوات کے دہشت گردوں سمیت 21مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار افراد میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان شہری بھی شامل ہیں جبکہ آپریشن کے دوران سیکورٹی اداروں نے اغوا کاروں کا کینگ بھی گرفتار کیا ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں