میانمار،بودھوں کی عبادت گاہ سیلاب میں بہہ گئی
ینگون(این این آئی)میانمار میں سیلاب سے بدھ مت کے ماننے والوں کی ایک عبادت گاہ بھی بہہ گئی ،نام و نشان بھی باقی نہ رہا ۔
میانمار،بودھوں کی عبادت گاہ سیلاب میں بہہ گئی
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میانمار میں سیلاب سے ملک کے وسطی حصے میں تباہ کاریاں ہوئی ہیں جس کے نتیجے میں درجنوں مکانات ،گاڑیاں بہہ گئیں اورلوگوں کو شدید مالی نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑا،ادھر وسطی میانمار میں ہی دیکھتے ہی دیکھتے سیلابی پانی بدھ مت کے ماننے والوں کی ایک عبادت گاہ نگل گیا۔بدھ مت کے ماننے والوں نے بتایاکہ سیلابی ریلے سے ان کی عبادت گاہ مکمل طور پر بہہ گئی ہے اورنشانات بھی باقی نہیں رہے،ایک نمائندے نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کی عبادت گاہ کی تعمیر میں ان کی مدد کرے۔