افغانستان میں بم حملہ،گورنرمحافظوں سمیت ہلاک،طالبان نے ذمہ داری قبول کرلی

افغانستان میں بم حملہ،گورنرمحافظوں سمیت ہلاک،طالبان نے ذمہ داری قبول کرلی
افغانستان میں بم حملہ،گورنرمحافظوں سمیت ہلاک،طالبان نے ذمہ داری قبول کرلی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کابل(آئی این پی)افغانستا میں سڑک کنارے نصب بم حملے میں گورنر اور انکے 5محافظ ہلاک ہوگئے ،طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ہندوستان کی مسلم دشمنی،3 کشمیریوں کے قاتل 5 بھارتی فوجیوں کی سزائے عمر قید معطل ،ایک دو روز میں رہا کردیا جائے گا:وکیل

افغان میڈیا کے مطابق صوبہ فراح کی تحصیل شبِ کوہ کے گورنر عبدالرحیم حیدری کی سرکاری گاڑی پر بم حملہ کیا گیا جس میں گورنر ہلاک ہو گئے ہیں۔فراح کے گورنر دفتر کے ترجمان ناصر مہری نے کہا ہے کہ شبِ کوہ کے علاقے درجو جان میں سڑک کے کنارے نصب بم اس وقت ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اڑا دیا گیا جب حیدری کی سرکاری گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی۔مہری نے کہا کہ حملہ اس وقت کیا گیا جب حیدری پولیس چوکیوں کے کنٹرول کے لئے نکلے تھے اور حملے میں حیدری کے علاوہ ان 5 باڈی گارڈ بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی ہے۔

مزید : بین الاقوامی