کورنگی میں 2افراد کا قتل ، ایم کیو ایم لندن رہنماﺅں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

کورنگی میں 2افراد کا قتل ، ایم کیو ایم لندن رہنماﺅں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا ...
کورنگی میں 2افراد کا قتل ، ایم کیو ایم لندن رہنماﺅں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کے علاقے کورنگی میں 17جولائی کو دو افراد کو ٹارگٹ کلنگ میں قتل کرنے کا مقدمہ رینجرز کی مدعیت میں ایم کیو ایم لندن رہنماﺅں کے خلاف درج کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کا اپنے ذرائع کے حواکے سے کہنا تھا کہ کورنگی میں قتل ہونے والے 2 ا فراد کا مقدمہ ایم کیو ایم لندن کے رہنماﺅں کے خلاف درج کیا جائے گا،جس میں بانی ایم کیو ایم الطاف حسین ،ندیم نصرت،قمرالاسلام اور دیگر کو نامزد کیا جا ئے گا۔

اورنگی ٹاﺅن میں 2 افراد کا قتل کرنے والے ایم کیو ایم لندن کے کلرز گرفتار، قائد ایم کیو ایم نے پیسوں کے ساتھ شاباش کا پیغام بھی بھیجا: کرنل قیصر خٹک

واضح رہے کہ آج کی گئی پریس کانفرنس میں پاکستان رینجرز کے کرنل قیصر خٹک نے بتا یا تھا کہ 17 جولائی کو اورنگی ٹاﺅن میں 2 افراد قتل کرنے والے ملزمان کو پکڑ لیا ہے جن کا نام محمد رحیم اور دانش ہے جبکہ ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے ساتھیوں بانی ایم کیو ایم، ندیم نصرت، قمر ٹیڈی اوربابو بھائی کے نام بتائے تھے۔

مزید : کراچی