امریکہ باز رہے ورنہ جوہری حملہ کردیں گے:شمالی کوریا کی دھمکی

امریکہ باز رہے ورنہ جوہری حملہ کردیں گے:شمالی کوریا کی دھمکی
امریکہ باز رہے ورنہ جوہری حملہ کردیں گے:شمالی کوریا کی دھمکی

  

پیانگ یانگ(آئی این پی )شمالی کوریا نے امریکہ کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت جاری رکھی تو اس پر جوہری حملہ کر دیا جائے گا۔

افغانستان میں بم حملہ،گورنرمحافظوں سمیت ہلاک،طالبان نے ذمہ داری قبول کرلی

شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے کے مطابق گزشتہ دنوں امریکی سی آئی اے کے ڈائریکٹر مائیک پومپیو نے ایک عالمی فورم سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ اگر ملکی سلامتی کو کوئی خطرہ لاحق ہوا تو شمالی کوریا میں اقتدار کی تبدیلی ہمارے ایجنڈے پر آسکتی ہے جس پر پیانگ یانگ انتظامیہ نے سخت رد عمل ظاہر کیا تھا ۔ دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں امریکہ کو خبردار کیا کہ اگر اس نے ہماری حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کی تو ہماری جوہری صلاحیتیں امریکہ کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گی ۔ واضح رہے کہ سی آئی اے کے ڈاریکٹر نے منعقدہ ایک دفاعی پینل سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ امریکہ کے اقدامات میں جوہری استعداد کے ناجائز استعمال کے حامل ممالک کو روکنا بھی شامل ہوگا۔

مزید : بین الاقوامی