اپنے کارکنان کا بدلہ بانی ایم کیو ایم سے لے کر رہوں گا:مصطفی کمال

اپنے کارکنان کا بدلہ بانی ایم کیو ایم سے لے کر رہوں گا:مصطفی کمال
اپنے کارکنان کا بدلہ بانی ایم کیو ایم سے لے کر رہوں گا:مصطفی کمال

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سر زمین پارٹی کے چیر مین مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ وہ اپنے دو کارکنان کا بدلہ متحدہ کے بانی الطاف حسین سے لے کر رہیں گے۔

مصطفی کمال کا اورنگی ٹاﺅن میں کارکنا ن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں اپنے ساتھیوں کی شہادت پر آنسو نہیں بہاﺅں گا،ان دونوں کا بدلہ میں الطاف حسین سے لے کر رہوں گا۔ان کامزید کہنا تھا کہ میں نے اپنے کارکنا ن کو پر امن رہنے کی تاکید کی کسی کو ایک پتھر بھی اٹھانے نہیں دیا۔

بانی ایم کیو ایم جماعت کو فنڈنگ را سے مل رہی ہے ،فاروق ستار نے پاکستان ایم کیو ایم بنا کر اسے پھر سے کھڑا دیا۔عمران فاروق کوپہلے خود قتل کروایا اور بعد میں اس کے قاتلوں کو مروانے کے احکامات بھی دیئے۔

مزید : کراچی