بھارت، خاتون نے دنیا میں بوئنگ 777 طیارہ اڑانے والی سب سے کم عمر خاتون پائلٹ کا اعزاز حاصل کرلیا
نئی دہلی (آئی این پی ) بھارتی خاتون نے دنیا میں بوئنگ 777 طیارہ اڑانے والی سب سے کم عمر خاتون پائلٹ کا اعزاز حاصل کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عینی دویا نامی بھارتی خاتون نے اپنی راہ میں آنے والی ہر رکاوٹ کو عبور کرتے ہوئے صرف 30 سال کی عمر میں پائلٹ بننے کا ٹائٹل اپنے نام کیا، جسے پہلے ان کی کمیونٹی کے لوگ غیرمعمولی کام سمجھتے تھے۔مرر نا کی ایک رپورٹ کے مطابق عینی دویا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ خوش قسمتی سے میرے والدین نے ہمیشہ میرا ساتھ دیاجبکہ بہت سے لوگوں نے انہیں ایسا کرنے سے منع بھی کیا تھا، لوگوں نے بہت مزاحمت کی، خاص کر مجھے فیس ادا کرنے میں بھی کافی مسئلہ ہوا جو اس وقت میرے والدین کے لیے بہت زیادہ تھی۔اپنے والدین کی سپورٹ کے ساتھ عینی دِویا نے 17 سال کی عمر میں اندرا گاندھی راشٹریا ارڑن اکیڈمی میں داخلہ لیا، جہاں انہوں نے بہت محنت کی اور اسکالر شپ حاصل کرکے 19 سال کی عمر میں اپنی ٹریننگ ختم کرلی۔ ایئر انڈیا میں ملازمت کرتے ہوئے عینی دِویا نے اسپین اور لندن میں بوئنگ 737 اڑانے کی تربیت لی جس کے بعد وہ دنیا کا سب سے بڑا ٹوئن جیٹ بوئنگ 777 اڑانے کے قابل ہوئیں۔
امریکہ باز رہے ورنہ جوہری حملہ کردیں گے:شمالی کوریا کی دھمکی
ودیا نے مزید کہا کہ مجھے بوئنگ 737 پر کمانڈ حاصل ہوئی لیکن میں ہمیشہ سے بوئنگ 777 اڑانا چاہتی تھی، اس لیے مجھے کچھ اور وقت انتظار کرنا پڑا۔ایئر انڈیا میں کام کرنے کے دوران انہوں نے بی ایس سی ایوی ایشن کی ڈگری حاصل کی اور اپنی تنخواہ سے بہن بھائیوں کی بیرون ملک تعلیم کا خرچہ اٹھانے کے ساتھ ساتھ والدین کے لیے گھر بھی خریدا۔واضح رہے کہ بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں وجایاواڈا نامی شہر سے تعلق رکھنے والی دویا نے مقامی سکول سے تعلیم حاصل کی جہاں ہر بچہ اپنے والدین کی خواہش پر انجینئر اور ڈاکٹر بننا چاہتا تھا لیکن دویا ایک مختلف راہ اختیار کرنا چاہتی تھیں۔