سی پیک کا سب سے سے زیادہ فائدہ بلوچستان ہوگا : مریم اورنگزیب

سی پیک کا سب سے سے زیادہ فائدہ بلوچستان ہوگا : مریم اورنگزیب
سی پیک کا سب سے سے زیادہ فائدہ بلوچستان ہوگا : مریم اورنگزیب

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف بلوچستان کی ترقی کو پاکستان کی ترقی کے لئے لازمی سمجھتے ہیں، بلوچستان کے عوام کی ترقی اور خوشحالی جمہوری حکومت کی اولین ترجیح ہے، سی پیک علاقائی ترقی کا میگا منصوبہ ہے، سی پیک کا سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کے عوام کو ہو گا۔

اگر آپ اسے جانتے ہیں تو مجھے اس کا رابطہ نمبر دو: مریم نواز

بلوچستان کے سینئر صحافیوں و کالم نگاروں کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں گفتگوکرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سی پیک چین ، مشرق وسطی اور وسطی ایشیائی ریاستوں کو گوادر سے منسلک کرے گا ،سی پیک بلوچستان سمیت پورے پاکستان کی خوشحالی کا نادر منصوبہ ہے،عوامی خوشحالی کے لئے اس اہم منصوبے سے بھرپور فائدہ اٹھانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے صحافیوں کے لئے پیشہ وارانہ سہولیات کی فراہمی میں ہرممکن تعاون کریں گے،بلوچستان کے عوام محب وطن اور جفاکش ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک پاکستان سے لیکر تعمیر وطن تک بلوچستان کے لوگوں نے ملک کی ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر صوبے کی ترقی کے لئے کوشاں ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں