چین میں ٹریفک حادثہ ، 5افراد ہلاک ،10زخمی

چین میں ٹریفک حادثہ ، 5افراد ہلاک ،10زخمی
چین میں ٹریفک حادثہ ، 5افراد ہلاک ،10زخمی

  

نان ننگ (آئی این پی )جنوبی چین میں حادثے کے نتیجے میں 5افراد ہلاک جبکہ 10شدید زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق یہ حادثہ چین کے علاقائی دارالخلافہ نان ننگ کو چنگ جو سے ملانے والی شاہراہ پر اس وقت پیش آیا جب بغیر لائسنس والی ایک مرسڈیز کار ، ایک منی وین سے ٹکرا گئی کوئی وارننگ اشارہ دیئے بغیر ڈرائیور تصاویر اتارنے اور بحث و تکرار کرنے کے لئے شاہراہ پر رک گئے ، اسی اثنا میں ایک ٹرک منی وین سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا ، حادثے کے وقت منی وین میں 13افراد سوار تھے جبکہ ٹرک پر دو افراد سوار تھے ۔

بھارت، خاتون نے دنیا میں بوئنگ 777 طیارہ اڑانے والی سب سے کم عمر خاتون پائلٹ کا اعزاز حاصل کرلیا

مزید : بین الاقوامی