احسن اقبال کا اقامہ ختم ، تجدید نہیں کروائی گئی: ترجمان وزارت منصوبہ بندی

احسن اقبال کا اقامہ ختم ، تجدید نہیں کروائی گئی: ترجمان وزارت منصوبہ بندی
احسن اقبال کا اقامہ ختم ، تجدید نہیں کروائی گئی: ترجمان وزارت منصوبہ بندی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر احسن اقبال کے اقامے پر پروپیگنڈا بدنیتی پر مبنی ہے، احسن اقبال 2004 سے 2006 تک گورنر مدینہ کے ڈیجیٹل اکانومی پراجیکٹ میں مشیر رہے۔

ترجمان وزرات منصوبہ بندی کی جانب سے جاری کردہ وضاحتی بیان جاری کیا ہے جس کے مطابق احسن اقبال نے 2006کے بعد سے اقامے پر کوئی مشاہرہ یا تنخواہ وصول نہیں کی، اقامہ 2013کے کاغذات نامزدگی میں پہلے سے ظاہر ہے، اسے کبھی نہیں چھپایا گیا۔

ایک اور حوا کی بیٹی ونی کی بھینٹ چڑ گی

ترجمان نے مزید کہا کہ احسن اقبال کا اقامہ ختم ہو چکا ہے اور اس کی تجدید نہیں کروائی گئی، اب احسن اقبال کا بیرون ملک کسی قسم کا کوئی بھی کاروبار نہیں ہے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر وفاقی وزیر کے اقامے کی کاپی گردش کر رہی تھی جس پر عوام کی جانب سے کافی تنقید کی جارہی ہے۔

مزید : اسلام آباد