بھارتی ریاست ہریانہ میں ہندوانتہا پسندوں کی مسلمانوں کو زندہ جلانے کی دھمکی

بھارتی ریاست ہریانہ میں ہندوانتہا پسندوں کی مسلمانوں کو زندہ جلانے کی دھمکی
بھارتی ریاست ہریانہ میں ہندوانتہا پسندوں کی مسلمانوں کو زندہ جلانے کی دھمکی

  

نئی دہلی(صباح نیوز) بھارت میں بی جے پی کے کارکنوں اور ہندو انتہا پسندوں نے گائے ذبح کرنے کے شبہ میں مسلمانوں کو سرعام زندہ جلانے کی دھمکی دے دی۔

اردن کے فوجی کے ہاتھوں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی وڈیو جاری

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ میں بجرنگ دل کے کارکنوں نے مسلمانوں کے قتل عام کا اعلان کردیا اور مسلمانوں کو علاقہ چھوڑنے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ گائے ذبح کی تو زندہ جلادیا جائے گا۔نریندر مودی کے برسراقتدار آنے کے بعد سے بھارت میں مسلمانوں پر عرصہ حیات مزید تنگ کردیا گیا ہے۔ ایک طرف مقبوضہ کشمیرمیں انسانیت سوزمظالم کی تاریخ رقم ہورہی ہے تو دوسری جانب باقی ریاستوں میں بھی مسلمانوں کا بیدردی سے قتل عام جاری ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل مہاراشٹرمیں انتہا پسندوں نے دن دیہاڑے تلواروں کے وار کرکے مسلمان نوجوان کوبے رحمی سے قتل کیا تھا۔

مزید : بین الاقوامی