6th نیشنل فل کنٹکٹ کراٹے ٹریننگ ثمر کیمپ کالام میں اختتام پزیر ہوئی

6th نیشنل فل کنٹکٹ کراٹے ٹریننگ ثمر کیمپ کالام میں اختتام پزیر ہوئی

پشاور( سپورٹس رپورٹر)KPفل کنٹکٹ کراٹے ایسو سی ایشن (شن کیو کشن کائی) کے زیر اہتمام پاکستان فل کنٹکٹ کراٹے فیڈریشن کے اشتراک سے KPسپورٹس بورڈ کے تعاؤن سے پُر فضا مقام کالام میں6thنیشنل فل کنٹکٹ ٹریننگ ثمر کیمپ افتتاح پزیر ہوا ۔جس میں پشاور ، مندنی ،لاہور، چکوال، اسلام آباد اور دیگر علاقوں سے کوچز اور کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔اس کیمپ میں مردوں کے ساتھ خواتین نے بھی حصہ لیا بین الاقوامی شہرت یافتہ ماسٹرز(شیھان) محمد ارشد جان اور (سینسی) صاحبزادہ الہادی نے کوچز اور کھلاڑیوں کو جدید بین الاقوامی قوانین سے روشناس کر وایا۔میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے صاحبزادہ الہادی نے بتایا کہ ثمر کیمپ انتہائی کامیاب رہا جس سے کھلاڑیوں نے تفریح کے ساتھ ٹیکنیکلی فائدہ بھی حاصل کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اگر بروقت اور مناسب سپانسر ملا تو انشاء اللہ آئندہ سال انٹرنیشنل ثمر کیمپ کا انعقاد کریں گے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ، صوبائی وزیر کھیل اور ڈائریکٹر جنرل آف سپورٹس خیبرپختونخوا سے اس سلسلے میں بھرپور تعاؤن کی اپیل کی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر