رزلٹ روکے جانے کے خلاف اہل سنت والجماعت نے بھی احتجاج کا اعلان کر دیا ،کارکن سڑکوں پر نکل آئے ،جھنگ میں حالات کشیدہ

Jul 26, 2018 | 00:25:AM

جھنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)جھنگ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے  115 میں انتخابی نتائج روکے جانے کے خلاف آزاد امیدوار اور اہل سنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی نے احتجاج کا اعلان کر دیا ،شہری سڑکوں پر نکل آئے ،حالات خراب ہونے کا اندیشہ ،جھنگ شہرمیں احتجاج جاری۔

تفصیلات کے مطابق جھنگ کے حلقہ این اے 115 سے آزاد امیدوار اور اہل سنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی نے رزلٹ روکے جانے کے خلاف احتجاج کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد اہل سنت والجماعت کے کارکنان سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور احتجاج شروع کر دیا ہے ۔علامہ محمد احمد لدھیانوی کا کہناتھا کہرات کے بارہ بجے رزلٹ روکنا کسی سازش کا حصہ ہے،اس بار کسی کو جھنگ کا مینڈیٹ چوری کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اب تک کے نتائج کے مطابق انہوں اپنے حریفوں پر واضح برتری حاصل ہو چکی ہے ،کارکنان و ذمہ دران اس وقت تک اپنے  پولنگ سٹیشن پر رہیں جب تک گنتی مکمل نہیں ہو جا تی۔واضح رہے کہ مولانا احمد لدھیانوی کے مقابلے میں سابق وفاقی وزیر شیخ وقاص اکرم ،غلام بی بی بھروانہ اور دیگر امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں ۔

مزیدخبریں