”میرے پاس آج کی ویڈیوز ہیں جن میں۔۔۔“شہبازشریف نے سنگین ترین بات کہہ دی

”میرے پاس آج کی ویڈیوز ہیں جن میں۔۔۔“شہبازشریف نے سنگین ترین بات کہہ دی
”میرے پاس آج کی ویڈیوز ہیں جن میں۔۔۔“شہبازشریف نے سنگین ترین بات کہہ دی

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ میرے پاس ڈیرہ غازیخان سے ویڈیوز آئی ہیں جس میں لوگ چلا رہے ہیں، ہمارے پولنگ ایجنٹس کو پولنگ سٹیشنز سے نکال دیا گیا ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ13جولائی سے پہلے ہمارے سینکڑوں کارکنوں کوگرفتار کیاگیا جس پر ہم نے بڑ ے تحمل اوربرداشت سے کام لیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ میرا خیال تھا کہ الیکشن شفاف ہونگے ۔ شدید گرمی اور حبس کے باوجود لوگ باہر آئے اور انہوں نے بہت تکلیف کے ساتھ لمبی لائنوں میں لگ کر ووٹ ڈالے ۔ پولنگ ختم ہونے کے بعد بہت خوفناک صورتحال دیکھنے کو ملی ۔ سات بجے نتائج آنا شروع ہوئے اور ابھی تک لاہور کے کسی حلقے کا سرکاری اعلان نہیں ہوا ۔ پورے پاکستان سے شکایات آئیں کے فارم 45نہیں دیا جارہا ہے اور پولنگ ایجنٹس کو نکال دیا گیا ۔ ڈیرہ غازیخان سے میرے پاس ویڈیو ز آئیں جومیرے آئی فون میں ہیں جن میں لوگ چلا رہے ہیں کے خدارا ہمارے بچوں اور خواتین کو چھوڑ دو اور وہاں سے پولنگ ایجنٹس کونکال دیا گیا ۔

مزید : قومی


loading...