میسوٹ اوزل سے اظہاریکجہتی ،ترکی میں گلی انکے نام سے منسوب
انقرہ (یو این پی)ترکی نے جرمنی کے سٹار مسلم فٹبالر میسوٹ اوزل کے ریٹائر منٹ کے اعلان پر ان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے گلی ان کے نام سے منسوب کردی۔میسوٹ اوزل نے ایک روز قبل نسلی تعصب اور توہین آمیز بیانات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔جرمنی میں اعلیٰ حکام کی طرف سے اوزل کی ترک صدر طیب اردوان سے ملاقات پر غیرمناسب تبصرے کئے گئے تھے۔اب ترکی کی طرف سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے زیورک ڈسٹرکٹ کی ایک گلی کو ان کے نام سے منسوب کرکے بورڈ آویزاں کردیاگیاہے۔