ٹورڈی فرانس سائیکل ریس میں لوئیس لیون سانچیز شدیدزخمی

ٹورڈی فرانس سائیکل ریس میں لوئیس لیون سانچیز شدیدزخمی
ٹورڈی فرانس سائیکل ریس میں لوئیس لیون سانچیز شدیدزخمی

  


پیرس (یواین پی)سپین کے سائیکلسٹ لوئیس لیون سانچیز ٹورڈی فرانس سائیکل ریس کے دوسرے مرحلے میں سٹرک پر حادثے کے دوران زخمی ہوکر ریس سے باہر ہوگئے تھے اورانہیں علاج کیلئے پیرس کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا،گزشتہ روز انہوں نے ہسپتال کے بستر پر لیٹے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ڈاکٹرز کا کہناہے کہ لوئیس لیون سانچیز کو شدیدچوٹیں آئی تھیں ،کندھے اور بازو میں چوٹ کے علاوہ کہنی پر گوشت پھٹ گیاتھاجس پر درجن بھرٹانکے لگانے پڑے تاہم اب ان کی حالت بہت بہترہے اورجلدان کو چھٹی مل جائیگی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...