حریم فاروق ہم ایوارڈ میں پرفارمنس کیلئے تیار

حریم فاروق ہم ایوارڈ میں پرفارمنس کیلئے تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( فلم رپورٹر) بیک وقت کئی صلاحیتوں کی حامل اداکارہ اور پروڈیوسر حریم فاروق نے ’’ہم ایوارڈ‘‘میں پرفارمنس دینے کے لیے تیاریاں مکمل کرلیں ، 28جولائی کو کنیڈا میں ہونے والی ایوارڈ تقریب میں میزبانی کے ساتھ پرفارمنس بھی دیں گی، یاد رہے کہ وہ باصلاحیت اداکارہ اور پرڈیوسر کی کسی بھی ایوارڈ شو میں یہ پہلی پرفارمنس ہوگی ا س سے قبل وہ 2017میں شارجہ میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی لیگ کی اوپننگ سیریمونی میں علی رحمان خان کے ساتھ شاندار پرفارمنس دے چکی ہیں۔ ہم ایوارڈ کی تقریب میں حریم فاروق کو باقائدہ میزبانی کے فرائض سونپے گئے ہیں، جبکہ اس تقریب کی ابتدا میں وہ اپنی ہی پیش کردہ بلاک بسٹر فلم ’’پرچی‘‘کے سپر ہٹ نمبر ’’بلو ہے‘‘پر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا کر شائقین کا لہوگرمائیں گیں۔

مزید :

کلچر -