چین‘ نانجنگ بلاکچین ٹیکنالوجی میں 1.48بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا

چین‘ نانجنگ بلاکچین ٹیکنالوجی میں 1.48بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا

نانجنگ(آن لائن) چینی صوبہ جیانگ سو کے دار الحکومت نانجنگ نے نانجنگ نے بلاکچین ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کیلئے $ 1.48 بلین فنڈ کا اعلان کر دیا،بیجنگ کمپنیوں اور ریاستی سپانسر شپ اتحاد کیساتھ مل کر انڈسٹری کے فروغ کیلئے سرمایہ کاری کی جائیگی، چین نے سرکاری طور پر آئی او سی اور بٹ کوائن پر پابندی لگا دی،۔چینی نشریاتی ادارے کے مطابق صوبہ جیانگ سو کے دار الحکومت نانجنگ نے نانجنگ نے بلاکچین ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کیلئے $ 1.48 بلین فنڈ کا اعلان کر دیا،بیجنگ کمپنیوں اور ریاستی سپانسر شپ اتحاد کیساتھ مل کر انڈسٹری کے فروغ کیلئے سرمایہ کاری کی جائیگی‘ چین نے سرکاری طور پر آئی او سی اور بٹ کوائن پر پابندی لگا دی۔ تفصیلات کے مطابق چین نے بلاک چین ٹیکنالوجی کا آغاز کر دیا ہے‘جس کیلئے نانجنگ صوبہ نے فنڈز بھی مختص کر دئیے ہیں۔ نانجنگ میں کیمونسٹ پارٹی کے نائب سیکرٹری لو قان نے کہا ہے کہ بیجنگ کمپنیوں اور ریاستی سپانسر شپ اتحاد کیساتھ مل کر انڈسٹری کے فروغ کیلئے سرمایہ کاری کی جائیگی‘یہ تجربہ چین پہلی بار کر رہا ہے امید ہے چین کو کامیابی حاصل ہو گی۔ اس سرمایہ کاری کو سرکاری پشت پناہی حاصل ہوگی۔

مزید : کامرس


loading...