آبی ذخائر میں پانی کی آمد میں کمی ‘ اخراج میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا

آبی ذخائر میں پانی کی آمد میں کمی ‘ اخراج میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا

لاہور ( این این آئی) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں گزشتہ روز پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہاؤ کی صورت حال حسب ذیل رہی۔ دریاؤں میں دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد 279600کیوسک اور اخرج 80000کیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد89500 کیوسک اور اخراج89500 کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پر آمد51800کیوسک اور اخراج10000 کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد 89400 کیوسک اور اخراج56200 کیوسک رہا۔بیراجوں میں جناح بیراج میں آمد207600کیوسک اور اخراج 200600کیوسک،چشمہ میں آمد 225800 کیوسک اور اخراج 190000کیوسک، تونسہ میں آمد199100کیوسک اور اخراج180200 کیوسک، پنجند میں آمد14600 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک، گدو میں آمد147600 کیوسک اور اخراج 107700 کیوسک، سکھر میں آمد95700کیوسک اور اخراج45000 اور کوٹری بیراج میں آمد35400 کیوسک اور اخراج صفر رہا ۔تربیلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1486.80 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ2.817ملین ایکڑ فٹ۔منگلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1139.45 فٹ ہے۔

،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.381 ملین ایکڑ فٹ ہیں۔

چشمہ میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 648.60 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.258 ملین ایکڑ فٹ۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہاؤ کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل بدھ کی صبح 6 بجے کی ہے۔

مزید : کامرس


loading...