2018، کیمروں سے شہر کی سخت نگ رانی ، بم ڈسپوزل سکواڈ ، ریسکیو سول ڈیفنس عملہ الرٹ رہا

2018، کیمروں سے شہر کی سخت نگ رانی ، بم ڈسپوزل سکواڈ ، ریسکیو سول ڈیفنس عملہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور کیپٹن(ر) انوار الحق نے ڈی سی آفس میں بنائے گئے الیکشن کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ ڈی سی لاہور نے الیکشن کنٹرول روم سے کیمروں کی مدد سے پولنگ اسٹیشنزکا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ کنٹرول روم میں تمام محکموں کے فوکل پرسنز موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ واسا نے پولنگ اسٹیشنز پر پانی کا بندوبست بھی کیا ہے۔علاوہ ازیں ڈی سی لاہور کی ہدایت پر ایل ڈبلیو ایم سی نے پولنگ اسٹیشنزکے باہر پانی کا چھڑکاؤ کیا ۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ واسا کے عملہ نے عوام الناس کے لیے پینے کے پانی کی سپلائی بھی جاری رکھی ۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ ریسکیو 1122کی پچاس ایمبو لینسزاور بائیک ایمبولینس 63مقامات موجودرہی۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ گرمی کی وجہ سے بے ہوش ہونے والے تین ووٹرز کو فرسٹ ایڈ بھی دی گئی۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن(ر) انوار الحق /کنٹرولر سول ڈیفنس کی ہدایت پرپرُامن الیکشن کے لیے سول ڈیفنس کا عملہ و رضا کار ران شہر میں مختلف مقامات پر تعینات رہے۔ سول ڈیفنس ہیڈ کوارٹر میں بھی ایمر جنسی الرٹ رہی اور سول ڈیفنس کنٹرول ناصر باغ میں کسی بھی ایمر جنسی سے نمٹنے کے لیے عملہ الرٹ رہا جبکہ سول ڈیفنس بم ڈسپوزل سکواڈ بھی مختلف مقامات پر تعینات رہا۔