گزشتہ حکومتوں نے تعلیم پر خاص توجہ نہیں دی،عبدالحنان خالد

گزشتہ حکومتوں نے تعلیم پر خاص توجہ نہیں دی،عبدالحنان خالد

لاہور (پ ر ) مسؤل المحمدیہ سٹوڈنٹس پاکستان عبدالحنان خالد اور ترجمان المحمدیہ سٹوڈنٹس پاکستان احمد قیوم نے بھی الیکشن 2018 میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا اور آنے والی نئی حکومت کیلئے نیک خواہشات اور تمناوں کا اظہار کیا. تفصیلات کے مطابق مسؤل المحمدیہ سٹوڈنٹس پاکستان عبدالحنان خالد نے فیصل آباد کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 115 اور ترجمان المحمدیہ سٹوڈنٹس پاکستان احمد قیوم نے شیخوپورہ کے حلقہ پی پی 143 میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا. اس موقع پر ترجمان المحمدیہ سٹوڈنٹس پاکستان احمد قیوم نے اپنے پیغام میں کہا کہ آنے والی نئی حکومت کو بہت سے چیلنجز درپیش ہیں. گزشتہ حکومتوں نے تعلیم پر خاص توجہ نہیں دی. موجودہ مالی سال کے بجٹ میں تعلیم کیلئے مختص کردہ رقم "اونٹ کے منہ میں زیرہ برابر" کے مترادف ہے. انھوں نے آنی والی نئی حکومت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہتر تعلیم کہ فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہونی چاہیے تاکہ پاکستان کی شرح خواندگی میں اضافہ ہو سکے اور صلاحیتوں سے مالامال نوجوان اپنے ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں.

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...