ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسرکاڈی سی آفس نادر ہال کنٹرول روم کا دورہ
لاہور (جنرل رپورٹر)ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر عابد حسین قریشی نے ڈی سی آفس نادر ہال کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ ڈی سی لاہور کیپٹن(ر) انوار الحق بھی ڈی آر او لاہور کے ہمراہ تھے۔ ڈی آر او لاہور نے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے پولنگ اسٹیشنز کا جائزہ لیا۔ ڈی سی لاہور کیپٹن(ر) انوار الحق نے ڈی آر او لاہور کو بریفنگ دی۔ ڈی آر او لاہور نے ضلعی انتظامیہ کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔