بجلی کے بار بار تعطل پولنگ کا عمل بند ہونے سے ووٹر وں کا احتجاج

بجلی کے بار بار تعطل پولنگ کا عمل بند ہونے سے ووٹر وں کا احتجاج

لاہور (جنرل رپورٹر) الیکشن 2018ء کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے لیسکو کے دعوئے دھرے کے دھرے رہ گئے عام انتخابات کے موقع پر صوبائی دارالحکومت لاہور میں وقفے وقفے سے بجلی کی تعطل کا سلسلہ جاری رہا تاہم یہ تعطل ایک گھنٹے کی بجائے بیس سے تیس منٹ تک کیلئے تھا رابطے کرنے پر لیسکو ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی کی مسلسل سپلائی کے باعث جو تاریں گرم ہو جاتی ہیں انہیں ٹھنڈا کرنے کیلئے بجلی کی سپلائی میں تعطل پیدا کرنا ضروری ہے جبکہ دوسری طرف بجلی کی جزوی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے مختلف پولنگ سٹیشنوں کے وہ کمرے جہاں ڈے لائٹ کا کوئی انتظام نہ تھا تھوڑی دیر کیلئے اندھیرے چھائے رہے اس دوران پولنگ کا عمل رکا رہا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...