15دینی جماعتوں کا کوئٹہ دہشتگردی کیخلاف شدیداحتجاج

15دینی جماعتوں کا کوئٹہ دہشتگردی کیخلاف شدیداحتجاج

لاہور (پ ر )کل جماعتی ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان سرپرست مولانا زبیر احمد ظہیر مسلم لیگ علماء و مشائخ ونگ کے چیئرمین پیر ولی اللہ شاہ بخاری جماعت اسلامی کے ڈاکٹر فرید احمد پراچہ تحریک حرمت رسولؐ کے مولانا امیر حمزہ جے یو آئی کے راہنما مولانامحمد اشرف گجر جے یو پی کے راہنما مفتی عاشق حسین رضوی جمعیت اہلحدیث مولانا محمد نعیم بادشاہ سلفی عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے راہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی اتحاد علماء کونسل کے حافظ شعیب الرحمن ملت جعفریہ کے علامہ وقار نقوی جمعیت اہلسنت کے مولانا محمد حنیف حقانی تحریک آزاد�ئ کشمیر کے علی عمران شاہین مجلس احرار اسلام کے مولانا محمد یوسف احرار مصطفائی جسٹس موومنٹ کے میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ اور تنظیم علماء و مشائخ اہلسنت کے پیر جمشید احمد نورانی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں الیکشن کے موقع پرکوئٹہ پولنگ اسٹیشن کے قریب ہونیوالے خودکش دہشتگردانہ حملے اور اسکے نتیجے میں 30معصوم انسانوں کی المناک شہادت اور بیسیوں کے شدید زخمی ہونے پر انتہائی دکھ و غم کا اظہار کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا ہے اور کہا کہ وطن عزیز میں بڑھتی پے درپے دہشتگری دشمن طاقتوں کی غیر اعلانیہ جنگ ہے جو پاکستان کے امن و سلامتی کو تہہ بالا کرنا چاہتے ہیں ان حالات میں قوم متحد ہوکر دہشتگردوں کے آگے سیسہ پلائی دیوار بن جائے انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کا شکار ہونیوالے شہداء کے ورثاء کے غم برابر کی شریک ہے اور اس المناک دہشتگردی پر پورا ملک سوگوار اور غمزد ہ ہے دینی راہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت شہداء کے ورثاء اور زخمیوں کو بھرپور مالی مدد فراہم کرے اور دہشتگردوں کو نشان عبرت بنائے ۔یہی پوری قوم کی آواز اور مطالبہ ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...