کوئٹہ بم دھماکے افسوسناک اورقابل مذمت ہیں،راغب نعیمی

کوئٹہ بم دھماکے افسوسناک اورقابل مذمت ہیں،راغب نعیمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وممبراسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی نے کوئٹہ پولنگ اسٹیشن کے باہر دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ میں بم دھماکے افسوسناک اورقابل مذمت ہیں۔ دہشت گردانہ سرگرمیوں میں جو بھی عناصر شامل ہیں وہ انسانیت اور ملک کے دشمن ہیں۔قانو ن نافذ کرنے والے ادارے انسانیت سوزواقعہ میں ملوث افراد کو جلد سے جلد گرفتار کرکے قرارواقعی سزا دیں۔ دھماکہ ملک دشمن عناصر کی جانب سے انتخابی عمل کو ناکام بنانے کی کوشش ہے ،دہشت گرد خوف وہراس اور بدامنی پیدا کرناچاہتے ہیں شہریوں کی حفاظت یقینی بنانا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے۔اسلام اورپاکستان دشمن قوتوں دہشت گردانہ کارروائیوں کے ذریعے وطن عزیز میں سیاسی عدم استحکام پید ا کرناچاہتے ہیں۔جامعہ نعیمیہ کے اساتذہ اورطلبہ نے کوئٹہ پولنگ اسٹیشن کے باہر دھماکے کی شدید مذمت کی اور دھماکے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔