تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پانچ میں سے دو حلقوں میں کامیاب،دیگر میں سبقت

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پانچ میں سے دو حلقوں میں کامیاب،دیگر میں ...
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پانچ میں سے دو حلقوں میں کامیاب،دیگر میں سبقت

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان لاہور،کراچی ،میانوالی، اسلام آباد اور بنوں کے قومی اسمبلی کے حلقوں سے میدان میں ہیں اور اب تک کی اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان دو حلقوں میں فاتح قرار پا چکے ہیں جبکہ دیگر تین حلقوں میں بھی انہیں سبقت حاصل ہے ۔

1.الیکشن 2018میں اسلام آبادکے قومی حلقے این اے 53کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج مکمل ہو گئے ہیں اور ان نتائج کے مطابق یہاں سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے میدان مارتے ہوئے ن لیگ کے اہم رہنما اور سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کو شکست دے دی ہے۔

 اسلام آبادکے حلقے این اے 53کے تمام پولنگ سٹیشنزکے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے 92 ہزار 891 ووٹ لےکرکامیابی حاصل کر لی ہے ، ان کے مد مقابل ن لیگ کے شاہدخاقان عباسی 44 ہزار 314 ووٹ حاصل کرسکے ہیں۔

2.میانوالی کے قومی اسمبلی کے حلقے 95کے تمام پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج بھی  مکمل ہو گئے ہیں جن کے مطابق یہاں سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 78ہزار ووٹوں کی واضح اکثریت سے جیت گئے ہیں۔

غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 1لاکھ 27ہزار 5سو30 ووٹ لےکرکامیاب ہو گئے ہیں جبکہ ان کے مخالف امیدوارعبیداللہ 49ہزار5سو30ووٹ حاصل کرسکے۔

یاد رہے کہ یہ نتائج غیر سرکاری و غیر حتمی ہے جبکہ حتمی نتائج کا اعلان الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے کیا جائے گا۔

مزید : قومی


loading...