پولنگ اسٹیشن سیکیورٹی الرٹ رہا ،حسا س علاقوں میں سرچ آپریشنکیا گیا

پولنگ اسٹیشن سیکیورٹی الرٹ رہا ،حسا س علاقوں میں سرچ آپریشنکیا گیا

لاہور (کر ائم رپو رٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر سید کلیم امام نے کوئٹہ میں پولنگ اسٹیشن کے قریب پولیس وین پر خودکش حملے کے بعد پنجاب کے سی سی پی او ،آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو حساس مقامات اور پولنگ اسٹیشن کی سیکیورٹی الرٹ کرنے کے علاوہ حسا س علاقوں میں سرچ آپریشن کی ہدایت کر دی۔ جس کے بعدپولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملکر حساس مقامات اور پولنگ اسٹیشن کے گرد رچ آپریشن کئے۔رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر میں 700سے زائد افراد کو چیک کیا گیا۔پو لیس ذرائع کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کے باعث ہر شہری شناختی کارڈ ساتھ لیکر نکلا تھا۔ضلعی پولیس حکام نے اس بارے میں تمام تر رپورٹس پولیس کنٹرول روم میں بھجوانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...