فیروزوالہ، محبوبہ نے اپنے آشنا کو زہر دے کر مار ڈالا

فیروزوالہ، محبوبہ نے اپنے آشنا کو زہر دے کر مار ڈالا

فیروزوالہ (نمائندہ پاکستان)لاہورروڈ کی آبادی جمال ٹاون میں محبوبہ نے اپنے آشناکوزہردے کرہلاک کردیا۔بتایاگیاہے کہ یوسف پارک شاہدرہ کے ر ہائشی نوجوان امجد علی نے ایک خاتون نسرین بی بی کے ساتھ دوستی قائم کررکھی تھی اوردونوں کرائے کے مکان میں رہتے تھے ان کے درمیان کسی بات پرناچاقی ہوگئی نسرین بی بی نے اپنے آشناامجدعلی کو زہردے کرہلاک کرکے خود روپوش ہوگئی ۔فیکٹری ایریا پولیس نے مقتول کی والدہ نسیم بی بی کی رپورٹ پرملزمہ کے خلاف قتل کامقدمہ درج کرلیا۔

مزید : علاقائی


loading...