ننکانہ،فیروزوالہ،مسجد فیکٹری میں آتشزدگی ،لاکھوں کا نقصان

ننکانہ،فیروزوالہ،مسجد فیکٹری میں آتشزدگی ،لاکھوں کا نقصان

ننکانہ ،فیروزوالہ (،نمائندہ خصوصی نمائندہ پاکستان)مسجد میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ سہ پہر جامع مسجد خضری المعروف شیخاں والی میں مسجد کی دوسری منزل پر بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے مسجد میں موجود قیمتی قالین، چھت کی سلینگ ودیگر سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا ریسکیو1122کے عملہ کے پہنچنے سے قبل تقریبا اڑھائی لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان جل چکا تھا تاہم فائربریگیڈاور ریسکیو1122کے عملہ نے موقعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا اور مزید نقصان ہونے سے بچالیا۔لاہورروڈ کی آبادی ہاؤسنگ کالونی میں ایک فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس کی وجہ سے لاکھوں رورپے کامال جل کرراکھ ہوگیا ریسکیوعملہ نے جدوجہد کرکے آگ پرقابوپالیا۔

جی ٹی روڈ کی آبادی منوں آباد میں بھی ایک گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کاسامان جل کرراکھ ہوگیا۔

آتشزدگی

مزید : علاقائی


loading...