گگومنڈی، معمر شخص پولنگ سٹیشن پر گرمی کی شدت سے جاں بحق

گگومنڈی، معمر شخص پولنگ سٹیشن پر گرمی کی شدت سے جاں بحق

گگو منڈی( نامہ نگار)ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے آ نے والا معمر شخص پولنگ اسٹیشن پر گرمی کی شدت سے ہلاک ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق چک نمبر 257 ای بی کا رہائشی 75سالہ محمد علی ڈوگر دن 11بجے ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے پولنگ اسٹیشن پہنچا اور لائن میں کھڑا تھا کہ اچانک گرمی کی شدت برداشت نہ کرتے ہوئے بے ہوش ہو کر گر پڑا جسے اٹھا کر گھر لے جایا جا رہا تھا کہ وہ بے ہوشی کی حالت میں ہی انتقال کر گیا ۔

مزید : علاقائی


loading...