ڈپٹی کمشنر ننکانہ ضلع بھر کے پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کرتے رہے

ڈپٹی کمشنر ننکانہ ضلع بھر کے پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کرتے رہے

ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی ) جنرل الیکشن2018ء کے موقعہ پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ صاحب سمیت دیگر محکموں کی طرف سے موسمی خرابی کی صورت میں متبادل انتظامات کیے گئے تھے ۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ ضلع بھر کے پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کرتے رہے اور انتظامات کو چیک کرتے رہے ، ضلع بھر میں قائم تمام پولنگ اسٹیشن پرامن رہے اور کہیں بھی لڑائی جھگڑے کا کوئی بڑا واقعہ پیش نہ آیا ۔ چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ صاحب عثمان لیاقت کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ صاحب کے عملہ نے قصبہ موڑکھنڈا ، منڈی فیض آباد، بچیکی اور سیدوالا سمیت دیگر مقامات پر ہنگامی کیمپ لگائے گئے تھے جہاں پر بارش کے موسم میں بارشی پانی کی نکاسی کے لئے ڈی واٹرنگ سیٹ سمیت دیگر مشینری اور عملہ سارا دن الرٹ رہا۔ تمام پولنگ اسٹاف اور عملہ کو بروقت پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچایا گیا۔

جبکہ ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز ٹرانسپورٹ پلان کی نگرانی کرتے رہے۔

دورہ

مزید : علاقائی


loading...