چیچہ وطنی میں دوران پولنگ تصادم سے3 افراد شدیدزخمی

چیچہ وطنی میں دوران پولنگ تصادم سے3 افراد شدیدزخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چیچہ وطنی(نامہ نگار،نمائندہ خصوصی)دوران پولنگ دو گروپوں میں تصادم ، تین افرادشدید زخمی، نوجوان مرگی کا دورہ پڑنے سے جاں بحق۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 167/12-L میں دوران پولنگ دو گروپوں مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان تصادم ہو گیا جس کے نتیجہ میں تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ جنہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چیچہ وطنی پہنچا دیا گیا۔ پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ علاوہ ازیں19 سالہ نوجوان مرگی کا دورہ پڑنے سے جاں بحق۔ نواحی گاؤں 115/7CR کے رہائشی خان محمد بلوچ کا 19 سالہ بیٹا زاہد کو اچانک مرگی کا دورہ پڑا جو جان لیوہ ثابت ہوا ۔

مزید :

علاقائی -