کوئٹہ ،پی بی 22سے تین جعلی پریذائیڈنگ آفیسر گرفتار

کوئٹہ ،پی بی 22سے تین جعلی پریذائیڈنگ آفیسر گرفتار

کوئٹہ(آئی این پی)بلوچستان کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 22سے تین جعلی پریزائیڈنگ آفیسر گرفتار کر لیا گیا جس کے بعد قلعہ عبداللہ کے2 پولنگ اسٹیشن پر پولنگ معطل کر دی گئی ۔پولیس کے مطابق چمن کے علاقہ کلی نیک داد اورکلازئی پولنگ سٹیشنزپرپولنگ ایجنٹس کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جبکہ قلعہ عبداللہ کے حلقہ پی بی 22سے تین جعلی پریزائیڈنگ آفیسر کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے جس کے باعث پی بی 21 قلعہ عبداللہ کے2 پولنگ اسٹیشن پر پولنگ معطل کر دی گئی ہے۔

جعلی آفیسر گرفتار

مزید : علاقائی


loading...