بھارت جاپانی زبان کے اساتذہ کو تربیت دے گا

بھارت جاپانی زبان کے اساتذہ کو تربیت دے گا

نئی دہلی (اے پی پی) جاپان اور بھارت کی حکومتوں نے جاپانی زبان کے اساتذہ کو تربیت فراہم کرنے کیلئے نئی دہلی میں ایک مرکز کھول دیا ہے۔جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں اِس مرکز کے افتتاح کے لئے ایک تقریب منعقد ہوئی۔بھارت میں جاپان کے سفیر کینجی ہیرا ماتسْو نے اِس موقع پر کہا کہ بھارت میں جاپانی زبان کی تعلیم کی طلب میں اضافہ ہو گیا ہے کیونکہ گزشتہ عشرے کے دوران بھارت میں کام کرنے والی جاپانی کمپنیوں کی تعداد میں چار گْنا اضافہ ہْوا ہے۔ تین ماہ کے کورس کی پہلی کلاس شروع ہوئی جس میں بھارت بھر سے 28 افراد حصّہ لے رہے ہیں۔جاپان اور بھارت کی حکومتیں جاپانی زبان کے ایک ہزار اساتذہ تیار کرنے کیلئے اِسی طرح کے کورسِز آئندہ پانچ سالوں کے دوران پورے بھارت میں شروع کریں گی۔

مزید : علاقائی


loading...