غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فوج کی چار روزہ مشقیں جاری

غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فوج کی چار روزہ مشقیں جاری

غزہ (اے این این )اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے قریب یہودی کالونیوں میں تازہ مشقیں شروع کی ہیں۔ یہ مشقیں چار روز تک جاری رہیں گی۔اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں بتایا کہ فوجی مشقیں سدیروت، علاقائی کونسل شعار ھنیگو میں جاری ہیں جو جمعرات کو ختم ہوں گی۔ترجمان کا کہناہے کہ غزہ کی پٹی کی سرحد کے قریب ہونے والی ان مشقوں میں فوجی گاڑیوں کی غیرمعمولی اور غیر مسبوق نقل وحرکت دیکھی جائے گی۔

مزید : علاقائی


loading...