بنگلہ دیش ‘ 2016 کے حملے میں ملوث 8 دہشت گردوں پر فرد جرم عائد

بنگلہ دیش ‘ 2016 کے حملے میں ملوث 8 دہشت گردوں پر فرد جرم عائد

ڈھاکہ (اے پی پی) بنگلہ دیش کی پولیس نے دارالحکومت ڈھاکہ کے ایک ریستوران پر ہونے والے ہلاکت خیز حملے میں ملوث 8 دہشت گردوں پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق 2016 میں ایک مسلح گروپ نے ریستوران پر دھاوا بولتے ہوئے غیر ملکیوں اور عملے کے ارکان کو یرغمال بنا لیا تھا۔ اس حملے میں 7 جاپانیوں سمیت 22 افراد ہلاک ہوئے تھے۔داعش کی شاخ ہونے کا دعویٰ کرنے والے ایک گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔پولیس کے مطابق، اس حملے میں مجموعی طور پر 21 انتہا پسند ملوث تھے۔ ان میں سے 13 کو ہلاک کیا جا چکا ہے، جن میں پانچ افراد کو سکیورٹی فورسز نے موقع پر ہلاک کیا تھا۔

مزید : علاقائی


loading...