رینجرز سندھ نے پی پی پی کی جانب سے عائد کردہ الزامات کی تردید کردی

رینجرز سندھ نے پی پی پی کی جانب سے عائد کردہ الزامات کی تردید کردی

کراچی (این این آئی)پاکستان رینجرز سندھ نے پی پی پی کی جانب سے عائد کردہ الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیاری کے پولنگ اسٹیشنز سے کسی بھی پولنگ ایجنٹ کو باہر نہیں نکالا گیا ہے۔ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے اس بیان کی تردید کی گئی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ مجھے آدھی رات گزر جانے کے باوجود اپنے حلقے سے نتائج نہیں ملے ہیں جبکہ ہمارے امیدوار ملک بھر سے پولنگ ایجنٹس کے باہر نکالے جانے کی شکایات کر رہے ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...