الیکشن نتائج پر شکوک وشہبات بڑھ گئے ہیں ، خورشید شاہ
سکھر (آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ الیکشن نتائج پر شکوک وشہبات بڑھ گئے ہیں۔ فارم 45 نہیں دیا جا رہا ہے ہمارے پولنگ ایجنٹوں کو باہر نکالا جا رہا ہے رزلٹ کی تیاری کے وقت رینجر اہلکار پولنگ اسٹیشن میں داخل ہو گئے پارٹی سے مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے گزشتہ روز الیکشن کے بعد سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں سابق قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ رزلٹ اور فارم 45 سے متعلق جو شکایات تھی آر او سے بات کی میرے بیٹا بھی میریے ساتھ تھا ہم پر حملہ ہوا اور میری گاڑی کے اوپر فائرنگ کی گئی اللہ کا شکر تھا ہم محفوظ رہے انہوں نے کہا ہمارے پولنگ ایجنٹوں نے پرائیڈنگ آٖفیسر سے فارم 45 پر رزلٹ مانگا تو انہوں نے کہا ہم آپ کو دے دیں گے ہم نے ان کو درخواست کی کہ فارم 45 ہمارے پولنگ ایجنٹ سامنے ہی تیار کیا جائے اور دستخط شدہ فراہم کیا جائے جو دینے سے وہ قاصر تھے ۔
خورشید شاہ