دہشت گرد جتنی بھی کارروائیاں کر لیں پاکستانی قوم سرخرو ہوگی ،چودھر ی نثار

دہشت گرد جتنی بھی کارروائیاں کر لیں پاکستانی قوم سرخرو ہوگی ،چودھر ی نثار

راولپنڈی (این این آئی)سا بق وز یر دا خلہ چو ہدری نثار نے کہا ہے کہ دہشت گرد جتنی بھی کارروائیاں کر لیں پاکستانی قوم سرخرو ہوگی۔بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد کارروائیوں کی مذمت کرتاہوں ،بلوچستان میں جو واقعہ پیش آیا اس کے باوجود لوگ گھروں سے باہر نکلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قوم دہشتگردوں کا مقابلہ کرے گی اور کر رہی ہے ، دہشتگرد جتنی بھی کارروائیاں کر لیں پاکستانی قوم سرخرو ہوگی جبکہ اس بار عوام انتخابات کیلئے عوام کا جوش و خروش عمدہ تھا ۔

چوہدری نثار علی خان

مزید : صفحہ آخر


loading...