ایفی ڈرین کیس،حنیف عباسی کا سزا کیخلاف آج اپیل دائر کرنے کا امکان
راولپنڈی (این این آئی)ایفی ڈرین کیس میں قید حنیف عباسی نے اپیل پر دستخط کر دیئے ،اپیل آج جمعرات عدالت میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔اپیل حنیف عباسی کے وکلاء طالب حسین،فیض احمد چیمہ اور طیب حسین نے تیار کی ہے جس پر حنیف عباسی نے اڈیالہ جیل میں اپیل پر دستخط کئے ۔حنیف عباسی کے وکلاء کی جانب سے جمعرات کو لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کئے جانے کا امکان ہے۔واضح رہے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کوراولپنڈی کی انسداد منشیات کی عدالت نے ایفی ڈرین کیس میں عمر قید کی سزا سنائی تھی ،عدالتی فیصلے میں کہا گیا تھا 363 کلو گرام ایفی ڈرین کا درست استعمال کیا گیا جبکہ ملزم حنیف عباسی باقی ایفی ڈرین کے استعمال کا ثبوت نہ دے سکے
حنیف عباسی اپیل