ملکی ترقی میں یہ انتخابات ایک سنگ میل ثابت ہوں گے،گورنر سندھ

ملکی ترقی میں یہ انتخابات ایک سنگ میل ثابت ہوں گے،گورنر سندھ

کراچی ( آئی این پی )گورنر سندھ محمد زبیرنے ڈی ایچ اے ماڈل ہائی اسکول فیز 7میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا آج کے انتخابات ملک کی تاریخ کا اہم موڑہیں خصوصاً ملک کی معاشی تعمیر وترقی میں یہ انتخابات ایک نمایاں سنگ میل ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو اپنے حق رائے دہی کو ضرور استعمال کرنا چاہیے تاکہ ان کی رائے کے مطابق نئی حکومت کی تشکیل عمل میں آسکے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پرامن آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے نتیجے میں وجود آنے والی حکومت کے سامنے بنیادی سہولیات کے ڈھانچہ کی بہتری کا اہم چیلنج درپیش ہوگا کیونکہ 2013کے دو اہم چیلنجز جن میں امن و امان کاقیام اور توانائی بحران کا خاتمہ بہت حد تک حل ہوچکے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاصوبہ میں ہر سیاسی جماعت اکثریت حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ کراچی میں بھی تمام سیاسی جماعتوں کو برابر کے مواقع حاصل ہیں ، صوبے میں امن وامان برقرار رکھنے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدمات لائق تحسین ہیں۔

گورنر سندھ

مزید : صفحہ آخر


loading...