شیر کے نشان والی ٹی شرٹ پہن کر آنیوالے ووٹر کو واپس بھیج دیا گیا

شیر کے نشان والی ٹی شرٹ پہن کر آنیوالے ووٹر کو واپس بھیج دیا گیا

لاہور ( این این آئی) لاہور کے انتخابی حلقہ این اے 124میں ایک ووٹر شیر کے نشان والی شرٹ پہن کر ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے پہنچا جسے پولنگ اسٹیشن کے باہر تعینات پولیس اہلکاروں نے واپس بھیج دیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنمنٹ کالج ریلوے روڈ پر واقع پولنگ سٹیشن پر آنیوالے شخص کی شرٹ پر شیر کے نشان کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کے نعرے بھی درج تھے۔الیکشن کمیشن کے مطابق کسی بھی ووٹرز کی شرٹ پر کسی قسم کا کوئی اسٹیکر، بیج یا نشان نہیں ہونا چاہیے۔

ٹی شرٹ

مزید : صفحہ آخر


loading...