کراچی ، دھاندلی کی کوشش ناکام، خاتون سمیت 7گرفتار

کراچی ، دھاندلی کی کوشش ناکام، خاتون سمیت 7گرفتار

کراچی(آئی این پی ) کراچی میں این اے 239میں دھاندلی کی کوشش پر پولیس نے خاتون سمیت 7افراد کو گرفتار کرلیا۔ بدھ کو عام انتخابات کے دن الفلاح کے پولنگ اسٹیشن میں ووٹر کے پاس سے جعلی فارم45 برآمد ہوا، ملزم نے جعلی فارم پولنگ ایجنٹس کو دینے کی کوشش کی، ملزم کو پریزائیڈنگ افسر کی نشاندہی پر گرفتار کر لیا گیا ۔ایس ایس پی کورنگی کے مطابق عام انتخابات کے موقع پر 7 افراد کو مختلف پولنگ اسٹیشنز سے گرفتار کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ فارم 45 پر حتمی انتخابی رزلٹ تیار کیا جاتا ہے۔

دھاندلی

مزید : صفحہ آخر


loading...