بہاولنگر میں پولنگ سٹیشن پرشہدکی مکھیوں کاحملہ‘ انتخابی عملے کی دوڑیں

بہاولنگر میں پولنگ سٹیشن پرشہدکی مکھیوں کاحملہ‘ انتخابی عملے کی دوڑیں

بہاولنگر (آئی این پی)بہاولنگر کے علاقہ منچن آباد کے حلقہ این اے 166 کے پولنگ اسٹیشن جہان پورہ پرشہدکی مکھیوں نے حملہ کر دیاجس کے باعث پولنگ تاخیر کا شکار ہو گئی۔منچن آباد کے حلقہ این اے 166 کے پولنگ اسٹیشن جہان پورہ پرشہدکی مکھیوں کے حملہ سے انتخابی عملے کی دوڑیں لگ گئیں اور عملہ انتخابی سامان چھوڑ کرجان بچانے میں مصروف ہوگیا۔مکھیوں کے حملہ سے پولنگ کا عمل متاثر ہو گیاجس کے باعث کچھ دیر کے لئے پولنگ تاخیر کا شکار ہو گئی۔

حملہ

مزید : صفحہ آخر


loading...