بختاور اور آصفہ نے نواب شاہ میں ووٹ کاسٹ کرنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی

بختاور اور آصفہ نے نواب شاہ میں ووٹ کاسٹ کرنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل کر ...

نواب شاہ(آن لائن)بے نظیر بھٹو کی صاحبزادیاں بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری نے نواب شاہ میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا ۔حلقہ این اے 213، پی ایس 38 کے لیے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادیوں نے ایل بی او ڈی کالونی میں قائم پولنگ اسٹیشن 14 پر ووٹ کاسٹ کیا۔ ووٹ کاسٹ کرنے کے بعدانہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر بھی شیئر کی ۔بختاور بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ جاری کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے آصفہ بھٹو کے ساتھ ووٹ ڈال دیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اگلی باری پھر زرداری ۔

بختاور اور آصفہ

مزید : صفحہ اول


loading...