عمران خان گاڑی میں 1992کے ورلڈکپ کا گانا چلاکر اسلام آباد کی سڑکوں پر گھومتے رہے

عمران خان گاڑی میں 1992کے ورلڈکپ کا گانا چلاکر اسلام آباد کی سڑکوں پر گھومتے ...

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)فتح کا یقین یا ماضی کی خوشگوار یادیں تازہ کرنے کا بہانہ ،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد اپنی گاڑی میں 1992کے ورلڈکپ کا گانا چلاکر اسلام آباد کی سڑکوں پر گھومتے رہے اور مختلف علاقوں میں پولنگ کے عمل کا جائزہ لیتے رہے ۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53میں موہڑہ نور کے علاقے میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد گاڑی میں 1992کے کرکٹ ورلڈکپ کا گانا لگا کر اسلام آباد کی سڑکوں پر گھومتے رہے ۔عمران خان کو اپنی فتح کا یقین تھا یا ماضی کی خوشگوار یادیں تازہ کرنے کا بہانہ ،مگر عمران خان کا فی خوشگوار موڑ میں نظر آرہے تھے ۔

مزید : صفحہ اول


loading...