اوکاڑہ کے نواز شریف اور شہباز شریف نے ووٹ کاسٹ کی

اوکاڑہ کے نواز شریف اور شہباز شریف نے ووٹ کاسٹ کی

ا

اوکاڑہ(بیورورپورٹ+ڈسٹرکٹ رپورٹر)اوکاڑہ میں دوران پولنگ ایک انتہائی دلچسپ اتفاق سامنے آیاجب میاں شریف نامی شہری کے دوبیٹوں میاں نواز شریف اور میاں شہبازشریف حلقہ این اے141کے پولنگ اسٹیشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے آئے، بتایا گیاہے کہ بستی رحیم بخش رینالہ خورد میں قائم ایک پولنگ اسٹیشن نمبر 503میں دوبھائی میاں نواز شریف اور شہباز شریف اپنا ووٹ کاسٹ کر نے آئے حسن اتفاق دیکھئے کہ ان دونوں نوجوان بھائیوں کے والد کا نام بھی میاں شریف ہے یہ بھی حسن اتفاق ہواکہ دونوں بھائی اکھٹے آگئے پیچھے ووٹ کاسٹ کر نے آئے پولنگ کاعملہ کبھی ان دونوں بھائیوں کی طرف دیکھتے اور کبھی ان کے قومی شناختی کارڈز اس حسن اتفاق پر پو لنگ کا عملہ بھی ششدررہ گیا اس حسن اتفاق پر پولنگ اسٹیشن پر موجود لوگ دونوں بھائیوں کے نام سن کر پہلے تو ششدر ہو ئے تاہم جب انہیں اس حسن اتفاق کا پتہ چلاتو وہاں موجود لوگ محظوظ ہو ئے اور لو گوں کی کافی تعداد ان دونوں بھائیوں سے گلے بھی ملی۔

نواز، شہبازووٹ

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...