نگران وزیر اعلیٰ نے فیملی کے ہمراہ کینٹ میں ووٹ کاسٹ کیا

نگران وزیر اعلیٰ نے فیملی کے ہمراہ کینٹ میں ووٹ کاسٹ کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر) نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سابق جسٹس دوست محمد خان نے اپنی فیملی کے ہمراہ ایف جی گورنمنٹ بوائز لز پرائمری سکول پشاور کینٹ میں ووٹ کا سٹ کیا،انہوں نے کہا کہ صوبے کے تمام عوام بلا خوف و خطر گھروں سے نکل کر اپن حق رائے دہی استعمال کریں ووٹ ہی قوموں کی تقدیر بدل دیتی ہے، پولنگ سٹیشنوں پر فول پروف سکیورٹی اور دیگر سہولیات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا ئے گا،صوابی میں پولنگ سٹیشن پر فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف بھر پور کاروائی کی جائے گی ،فائرنگ کے نتیجے میں مقتول شاہ زیب کے خاندان کے ساتھ غم میں برابر کے شریک ہیں۔